پی آئی سی پر وکلا کا حملہ ،پنجاب رینجرز ہسپتال پہنچ گئی

پی آئی سی پر وکلا کا حملہ ،پنجاب رینجرز ہسپتال پہنچ گئی
پی آئی سی پر وکلا کا حملہ ،پنجاب رینجرز ہسپتال پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی )میدان جنگ بن گیا،پی آئی سی میں وکلا اور ڈاکٹروں کے درمیان ہونے والا جھگڑاشدت اختیارکرگیا،پنجاب حکومت نے رینجرز کو طلب کرلیا،امن و امان کیلئے رینجرز ہسپتال پہنچ گئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی )میدان جنگ بن گیا،پی آئی سی میں وکلا اور ڈاکٹروں کے درمیان ہونے والا جھگڑاشدت اختیارکرگیا،وکلا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی)پر دھاوابول دیا،وکلا پی آئی سی کاایمرجنسی گیٹ توڑکر اندر داخل ہو گئے، وکلا نے ہسپتال میں توڑپھوڑ کی اور متعددگاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے جبکہ پولیس وکلا کا منہ تکتی رہی،ہسپتال میں مریض اورلواحقین آہ و بکاکرتے رہے،وکلا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے آئی سی یو اورآپریشن تھیڑمیں داخل ہو گئے جس پر عملہ جان بچانے کیلئے باہر نکل آیا۔
پی آئی سی ہسپتال میں امن و امان کی صورتحال خراب ہونے پر پنجاب حکومت نے رینجرز کو طلب کرلیا،رینجرز نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال کاگھیراﺅ کرلیا۔