وکلا کا پی آئی سی پر حملہ ،پولیس وین کو آگ لگادی

وکلا کا پی آئی سی پر حملہ ،پولیس وین کو آگ لگادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی )میدان جنگ بن گیا،پی آئی سی میں وکلا اور ڈاکٹروں کے درمیان ہونے والا جھگڑا شدت اختیارکرگیا،وکلا نے پولیس وین کو آگ لگادی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق وکلا نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی)پر دھاوابول دیا،وکلا پی آئی سی کاایمرجنسی گیٹ توڑکر اندر داخل ہو گئے، وکلا نے ہسپتال میں توڑپھوڑ کی اور متعددگاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے جبکہ پولیس وکلا کا منہ تکتی رہی،وکلا نے پولیس وین کو آگ لگادی،پنجاب حکومت نے حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے رینجرز کو طلب کرلیا،رینجرز نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا۔