پنجاب حکومت حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرےگی،ترجمان

پنجاب حکومت حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرےگی،ترجمان
پنجاب حکومت حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرےگی،ترجمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت عثمان بسرا نے کہاہے کہ پنجاب حکومت حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرےگی،ہسپتال میں عام شہری نہیں، سارے مریض تھے۔
پنجاب حکومت کے ترجمان عثمان بسرا نے کہا ہے کہ حملہ آوروں نے ڈاکٹروں کو نشانہ بنایا،حملہ آوروں نے سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا،انہوں نے کہاکہ صورتحال پر قابو پانے میں وقت لگے گا،کچھ دیر میں صورتحال کنٹرول میں آجائےگی۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہاکہ حکومت کسی کوبھی ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دیتی،پولیس وکلا کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرےگی،ہسپتال میں عام شہری نہیں، سارے مریض تھے۔