وزیراعظم عمران خان نے وکلاءگردی کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے وکلاءگردی کا نوٹس لے لیا
وزیراعظم عمران خان نے وکلاءگردی کا نوٹس لے لیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلاءکے حملے کا نوٹس لے لیاہے اور رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں پی آئی سی میں پیش آنے والے واقعے کی چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وکلاءنے پی آئی سی پر دھاوا بولا اور ہسپتال کے شیشے توڑ دیئے جبکہ کچھ وکلا ہسپتال کے اندر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی جس کے باعث ڈاکٹر ہسپتال کو چھوڑ کر وہاں سے چلے گئے اور اب چھ مریضوں کے طبی امداد نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہونے کی کی اطلاعات ہیں ۔

وکلاءنے پی آئی سی میں سیکیورٹی کیلئے موجود پولیس کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی جبکہ ہسپتال کے باہر بھاری تعداد میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں ، پولیس نے وکلاءکو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی ۔وکلاءکی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہو گئی ہیں جس میں وہ سرعام اسلحہ لے کر گھوم رہے ہیں ۔

مزید : قومی