پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا گردی،آخرکارپولیس ایکشن میں آگئی،کئی وکلا گرفتار

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا گردی،آخرکارپولیس ایکشن میں ...
پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلا گردی،آخرکارپولیس ایکشن میں آگئی،کئی وکلا گرفتار

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب انسٹی ٹیوٹ میں کئی وکلا کی جانب سے کئی گھنٹوں تک ہنگامہ آرائی کے بعد آخرکار پنجاب پولیس حرکت میں آگئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچھ وکلا کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مزیدکو پکڑاجارہاہے۔پولیس کے مطابق پی آئی سی کے سامنے والی سڑک کو کھول دیاگیاہے۔تھوڑی دیر تک صورتحال پر قابو پالیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلا کے حملے کے بعد پولیس نے ایکشن شروع کردیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ہنگامہ آرائی کرنے والے کچھ وکلا کو گرفتار کرلیاگیاہے جبکہ مزید کو پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے،ترجمان کے مطابق متعددشرپسند موقع سے فرار بھی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر پہلے وکلا کی جانب سے پی آئی سی پر حملہ کیاگیااس دوران ڈاکٹرز، مریض، لواحقین اور صحافیوں کے ساتھ ساتھ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور