وکلاکے سامنے ہاتھ جوڑے، لیکن کسی نے نہیں سنی،ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کے لواحقین کی میڈیا سے گفتگو

وکلاکے سامنے ہاتھ جوڑے، لیکن کسی نے نہیں سنی،ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کے ...
وکلاکے سامنے ہاتھ جوڑے، لیکن کسی نے نہیں سنی،ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کے لواحقین کی میڈیا سے گفتگو

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وکلا گردی کے بعد پی آئی سی لاہورمیں علاج کیلئے دور دراز سے آئے مریض پریشان حال ہیں۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج اوکاڑہ کی خاتون کاکہنا ہے کہ مریضوں کا چیک اپ ہو رہا ہے نہ ہی کوئی علاج معالجہ،والدہ دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں ،والدہ دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں ، وکلا کے حملے کے بعد کوئی ڈاکٹر موجود نہیں۔

شہری عادل افتخارنے کہا کہ وکلاکے سامنے ہاتھ جوڑے، لیکن کسی نے نہیں سنی،والد کو ہارٹ اٹیک ہونے پر اسپتال لایا، اب کوئی دیکھ نہیں رہا،ہسپتال میں موجود افرادنے دعویٰ کیا ہے کہ 3سے4مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور