پی آئی سی پر وکلاءکا حملہ ،وزیر صحت یاسمین راشد ہسپتال میں کس جگہ محصور ہو گئیں ؟ بڑی خبر آ گئی

پی آئی سی پر وکلاءکا حملہ ،وزیر صحت یاسمین راشد ہسپتال میں کس جگہ محصور ہو ...
پی آئی سی پر وکلاءکا حملہ ،وزیر صحت یاسمین راشد ہسپتال میں کس جگہ محصور ہو گئیں ؟ بڑی خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وکلاءنے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آ ف کارڈیالوجی پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ شروع کر دی تاہم یہ لڑائی شدید ہوتی چلی گئی جبکہ اس دوران فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وکلاءنے ہسپتال میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی جبکہ وہ وارڈز اور آئی سی یو میں بھی داخل ہو گئے جہاں سے ڈاکٹرز اور عملہ چلے گئے جس کے باعث طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے مریضوں کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد موقع پر پہنچیں لیکن وہ اندر داخل نہ ہو پائیں تاہم اب نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کا کہناہے کہ یاسمین راشد اس وقت پی آئی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر  کے کمرے میں محصور ہو گئی ہیں ۔ینگ ڈاکٹرز اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کا عملہ کمرے کے باہر جمع ہو گیاہے اور صوبائی وزیر صحت سے استفعیٰ کا مطالبہ کر رہاہے ۔

مزید : قومی