’کالا کوٹ قائد اعظم کا کوٹ ہے اس پر۔۔۔‘،اعتزاز احسن کا ردعمل بھی آگیا

’کالا کوٹ قائد اعظم کا کوٹ ہے اس پر۔۔۔‘،اعتزاز احسن کا ردعمل بھی آگیا
’کالا کوٹ قائد اعظم کا کوٹ ہے اس پر۔۔۔‘،اعتزاز احسن کا ردعمل بھی آگیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب انسٹی ٹیوٹ میں وکلاکی جانب سے ہنگامہ آرائی کی سینئر وکیل اور پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے شدید مذمت کی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وکلا کے اس اقدام کو دیکھ کرآج شرم سے سر جھک گیا،کالا کوٹ قائد اعظم کا کوٹ ہے اس کوٹ کو پہن کر جوکیاگیاوہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاآج عجب منظر دیکھا ہے جس پر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔مل بیٹھ کر اس معاملے کوطے کرنا چاہئے تھا۔آج عجب منظر دیکھا دل بہت رنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا یہ سارے کے سارے وکلا نہیں ہیں۔شرپسندوں کو خیال نہیں آیا کہ ڈاکٹرز دل کے مریضوں کا خیال کیسے رکھیں گے۔اعتزاز احسن نے کہا پی آئی سی کے باہر جو ہواافسوسناک ہے، ذمہ داران کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے۔وکلا سے ایسے حملوں کی توقع نہیں کی جاسکتی۔وکلا تحریک کے دوران ایک پتہ بھی نہیں ٹوٹا تھا،انہوں نے کہا اگر گزشتہ واقعات پر کارروائی ہوجاتی تو یہ سب نہ ہوتا۔فیاض الحسن چوہان پر ہونے والے تشدد کے حوالے سے انہوں نے کہا وکلا کو چاہئے تھا کہ وہ صوبائی وزیر کو تحفظ فراہم کرتے۔

مزید : قومی