احتساب عدالت نے نیب کی شہبازشریف کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

احتساب عدالت نے نیب کی شہبازشریف کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست پر تہلکہ خیز ...
احتساب عدالت نے نیب کی شہبازشریف کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور اہل خانہ کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کی شہبازشریف اور ان کے اہل خانہ کی جائیدادیں منجمد کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیاہے ۔ شہبازشریف ، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔عدالتی حکم میں منجمد کی جانے والی جائیدادوں میں شہبازشریف کی ماڈل ٹاﺅن کی دونوں رہائشگاہوں سمیت دیگر علاقوں میں جائیدادیں بھی شامل ہیں ۔

گزشتہ روزاحتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف خاندان کے اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی،نیب کی جانب سے جائیداد منجمد کرنے سے متعلق ریکارڈعدالت میں جمع کرایا گیاتھا،عدالت نے شہباز،حمزہ ،سلمان سمیت دیگرافرادکی جائیداد منجمد کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔

مزید : قومی