وکلا کی جی پی او چوک پر ہڑتال کے بعد سول سیکرٹریٹ میں گھسنے کی کوشش

وکلا کی جی پی او چوک پر ہڑتال کے بعد سول سیکرٹریٹ میں گھسنے کی کوشش
وکلا کی جی پی او چوک پر ہڑتال کے بعد سول سیکرٹریٹ میں گھسنے کی کوشش

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی ، ڈاکٹرز سے جھگڑے اور پولیس سے تصادم کے بعد وکلا کی بڑی تعداد جی پی او چوک جمع ہوگئی اور وہاں سے سول سیکرٹریٹ کی جانب مارچ کیا۔احتجاجی مارچ کے دوران سڑکیں بند ہوگئیں جس سے لوگوں کو آنے جانے میں کافی مشکلات ہوئیں۔دنیا نیوز کے مطابق وکلا نے سول سیکرٹریٹ کا دروازہ توڑکراندر داخل ہونے کی کوشش بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی سی وکلا اور ڈاکٹرز کے تنازع پر میدان جنگ بن گیا۔وکلا ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹرز میں بھی گھس گئے جس کی وجہ سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔علاج معالجہ رکنے کی وجہ سے چارافراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور