امریکی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ،6 افراد ہلاک

امریکی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ،6 افراد ہلاک
امریکی ریاست نیوجرسی میں فائرنگ،6 افراد ہلاک

  



واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)شمال مشرقی امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر جرسی میں فائرنگ کے باعث ایک پولیس آفیسر، 3 شہریوں اور دو ملزم سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی زیادہ تر لاشیں فائرنگ کے بعد شہر کے جنوبی حصے میں واقع کوشر گروسری سٹور سے ملی ہیں۔ہڈسن کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر ایستھر سوارز نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ زخمی ہونے والے دیگر دو پولیس افسروں اورایک شہری کی حالت بہتر ہے۔جرسی سٹی سکولز کے سپرنٹنڈ نٹ فرینک والکر نے کہا کہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:30پر ہوا جب فائرنگ کی آواز گلیوں میں سنی گئی جس کے فوری بعد قریب کئی سکول بند کردیے گئے، تمام طلبا محفوظ رہے۔

این جے ڈاٹ کام ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والے کم ازکم 2 افراد جن میں ایک مرد اور ایک عورت نے سٹور کے سامنے سے گزرنے والے ہر شخص پر فائر نگ کی،درجن بھر قانون نافذ کرنے والے پولیس افسران بھی فائرنگ میں شامل رہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کی ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہواہے کہ فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب ایک پولیس آفیسر گولی لگنے سے ہلاک ہوا، وہ ایک مبینہ فائرنگ کرنے والے کے بارے میں قبل ازیں ہونے والے قتل کی تحقیقات تک پہنچ رہا تھا۔ مشتبہ شخص ٹرک میں سوار ہو کر فرارہوا اور وہ کوشر سپرمارکیٹ جا کر رک گیا۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تفتیش کاروں کو یقین ہے کہ سٹور کا انتخاب بغیر کسی ہدف کے کیا گیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ میں کہا کہ ابھی نیو جرسی کے شہر جرسی میں ہو نے والی افسوسناک فائرنگ کے بارے میں بریفنگ لی ہے، ہماری دعائیں اس بہت مشکل اور افسوسناک وقت میں متاثرین اور ان کے خاندان کے ساتھ ہیں.

مزید : بین الاقوامی