امریکہ نے ایران پر سنگین الزام عائد کردیا

امریکہ نے ایران پر سنگین الزام عائد کردیا
امریکہ نے ایران پر سنگین الزام عائد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران وسیع پیمانے پر میزائلوں اور مختلف نوعیت کے ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے کے لیے شام کے اندر سرنگیں بنا رہا ہے جن سے متعلق چار تصاویر اور معلومات مغربی انٹیلی جنس ذرائع سے حاصل ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے پہلی تصویر 5 اکتوبر کو لی گئی جس میں ایک سرنگ بنائے جانے کا عمل ظاہر ہو رہا ہے جس کی لمبائی 122 میٹر، چوڑائی 4.5 اور گہرائی 4 میٹر ہے۔ اس کے دو ہفتوں بعد دیگر تصاویر میں چھت بھی نمودار ہو گئی جس کا استعمال اس سرنگ کے داخلی راستے کو چھپانے کے واسطے کیا گیا۔ اسی طرح سرنگ کے دوسرے سِرے پر ناکارہ اشیاکا ڈھیر ظاہر ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ کھدائی کا کام بھی جاری ہے۔ مغربی انٹیلی جنس ذرائع کا خیال ہے سرنگ کا مقصد مشرقی شام میں عراق کی سرحد کے نزدیک "الامام علی" فوجی اڈے کے نیچے زیر زمین تہہ خانے میں میزائلوں اور ہتھیاروں کی ذخیرہ اندوزی ہے۔مغربی انٹیلی جنس ذرائع کے تجزیوں کے مطابق سرنگ کی تعمیر اپنے آخری مراحل میں ہے اور یہ جلد ہی قابل استعمال ہو گی۔