”شہباز شریف وہ موزہ ہے جو ہر پیر میں فٹ ہو جاتا ہے “

”شہباز شریف وہ موزہ ہے جو ہر پیر میں فٹ ہو جاتا ہے “
”شہباز شریف وہ موزہ ہے جو ہر پیر میں فٹ ہو جاتا ہے “

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ شہباز شریف فری سائز موزہ ہیں جو ہر پیر میں فٹ ہو جاتے ہیں۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں گفتگو کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید نے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کیا مجبوری تھی کہ شہباز شریف کی پوری ٹیم لندن گئی؟ کیا پہلے کسی کو پتا نہیں تھا کہ لندن میں نواز شریف کا گھر کہاں ہے؟ ویڈیو لنک کے دور میں ساری قیادت کو لندن بلا لیا۔ انہوں نے شہباز شریف کا تمسخر اڑاتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، شہباز شریف وہ فری سائز موزہ ہیں جو ہر پیر میں فٹ ہو جاتے ہیں۔

مزید : قومی