سری لنکا کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دو وکٹیں لینے والے باولر نسیم شاہ کابیان سامنے آگیا

سری لنکا کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دو وکٹیں لینے والے باولر نسیم شاہ ...
سری لنکا کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دو وکٹیں لینے والے باولر نسیم شاہ کابیان سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ اپنے ملک میں کھیلنے پر بے حد خوش ہوں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پچ فاسٹ باولرز کے لیے سازگار تھی، لنچ سے پہلے بھی وکٹ لینے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکا۔نسیم شاہ نے کہا کہ اپنے ملک میں انٹرنیشنل میچ کھیلنے پر بے حد خوش ہوں اور کراو¿ڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو وقت نکال کر میچ دیکھنے آئے، کوشش ہو گی ملک کے لیے اچھا پرفارم کروں۔آج نسیم شاہ نے سری لنکا کے دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

مزید :

کھیل -