سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا اور پاکستان کیخلاف کون سی چال چلی؟ ایسا انکشاف کر دیا کہ اظہر علی بھی حیران پریشان رہ جائیں

سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا اور پاکستان کیخلاف ...
سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا اور پاکستان کیخلاف کون سی چال چلی؟ ایسا انکشاف کر دیا کہ اظہر علی بھی حیران پریشان رہ جائیں

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیتنے والے سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونارتنے کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے مقابلے پر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ درست ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیموتھ کرونارتنے کا کہنا تھا کہ پچ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے اور وکٹ کیپر ڈیکویلا ابھی کریز پر موجود ہیں جو ون ڈے کرکٹ میں اننگز کی شروعات کرتے ہیں، مجھے امید ہے کہ میچ کے دوسرے روز ہم 300 کے ہندسے کو عبور کر لیں گے جو اس پچ پر اچھا سکور ہو گا۔

پہلی اننگز میں 110گیندوں پر 9 چوکوں کیساتھ 59 رنز کی اننگز کھیلنے والے سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں دو سپنرز موجود ہیں اور میرے خیال سے اس پچ پر چوتھی اننگز آسان نہیں ہوگی، کھانے کے وقفے پر 89 رنز بنا کسی نقصان کے بعد دوسرے سیشن میں چار وکٹیں گنوانے کے سوال پر سری لنکا کے کپتان نے کہا کہ بیٹسمین غلطی کر گئے، جس کا انہیں احساس ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے کیرئیر کے 63 ویں ٹیسٹ میں 24ویں نصف سنچری سکور کی، کولمبو سے تعلق رکھنے والے 31سال کے کرونا رتنے نے 110 گیندوں پر 9 چوکوں کیساتھ 59 رنز کی اننگز کھیلی، اور پہلی وکٹ پر اوشادا فرنینڈو کیساتھ 96 رنز کی شراکت بھی قائم کی تھی۔

مزید : کھیل