پی آئی سی پر وکلا گردی کا واقعہ ،وزیر قانون پنجاب نے ایسا بیان دے دیا کہ پولیس افسران بھی خوفزدہ ہو جائیں گے

پی آئی سی پر وکلا گردی کا واقعہ ،وزیر قانون پنجاب نے ایسا بیان دے دیا کہ پولیس ...
پی آئی سی پر وکلا گردی کا واقعہ ،وزیر قانون پنجاب نے ایسا بیان دے دیا کہ پولیس افسران بھی خوفزدہ ہو جائیں گے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پی آئی سی پر وکیلوں کے حملے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ،اس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔پنجاب کابینہ کے وزراءکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہے جن میں پولیس کی کوتاہی کو بھی دیکھا جا رہا ہے اور اگر پولیس اہلکار اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام نظر آئے تو ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ابھی میں وکلا برادری کو کہنا چاہوں گا کہ وہ برداشت کا مظاہرہ کریں اور ڈاکٹر صاحبان بھی ہسپتالوں کی ایمر جنسی کھلی رکھیں کیونکہ اس واقعے میں مریضوں کا کوئی قصور نہیں ہے ،لہذا مریضوں کو سزا نہیں ملنی چاہیے ۔

مزید : قومی