تیسرا ٹی 20، ویسٹ انڈیز کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

تیسرا ٹی 20، ویسٹ انڈیز کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
تیسرا ٹی 20، ویسٹ انڈیز کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز نے بھارت کیخلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، میچ جیتنے والی ٹیم سیریز کی فاتح بھی کہلائے گی۔

تفصیلات کے مطابق میچ کیلئے بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، لوکیش راہول، رشبھ پنت، شریاس ائیر، شیوم دوبے، واشنگٹن سندر، بھوونیشور کمار، کلدیپ یادیو، دیپک چھاہر اور محمد شامی شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لینڈل سمنز، ایوین لوئس، برینڈن کنگ، شمرون ہت مائر، نکولس پورن، جیسن ہولڈر، کھیری پیئر، ہیڈن والش، شیلڈن کوٹریل اور کیسرک ولیمز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی تاہم ویسٹ انڈیز نے دوسرے میچ میں جیت حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

مزید : کھیل