”مجھ پر حملہ کرنے والوں میں حمزہ شہباز کا یہ قریبی شخص شامل ہے “فیاض الحسن چوہان نے پی آئی سی پر وکلا کا حملہ مسلم لیگ ن کی سازش قرار دے دیا

”مجھ پر حملہ کرنے والوں میں حمزہ شہباز کا یہ قریبی شخص شامل ہے “فیاض الحسن ...
”مجھ پر حملہ کرنے والوں میں حمزہ شہباز کا یہ قریبی شخص شامل ہے “فیاض الحسن چوہان نے پی آئی سی پر وکلا کا حملہ مسلم لیگ ن کی سازش قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پی آئی سی میں وکلا کے حملے کو مسلم لیگ ن کی سازش قرار دے دیا ۔لاہور میں پنجاب کابینہ کے وزراءکے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکیلوں کے اس حملے کے پیچھے مسلم لیگ ن کے ایکٹویسٹ ہیں ۔ن لیگ کے ایک ایکویسٹ کی نشاندہی بھی ہو گئی ہے جو حمزہ شہباز کا بہت قریبی ہے اور اس نے مجھ پر حملہ کروایا ،مسلم لیگ ن نے یہ سازش کی تھی کہ وکلا ءکو مشتعل کر کے پنجاب حکومت کے خلاف استعمال کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر معاملہ سلجھانے کے لیے اکیلا موقع پر پہنچا جہاں وکلا نے مجھے تشدد کا نشانہ بنا یا اور اغواکرنے کی بھی کوشش کی لیکن میڈ یا نے مجھے بچا یا اور رپورٹرز نے مجھے وہاں سے نکالا ۔اس کے بعد میں سیدھا پولیس والوں کے پاس گیا اور انہیں کہا کہ کسی قسم کی پر تشدد کارروائی نہیں کی جائے گی ،نہ تو لاٹھی چارج کیا جائے گا اور نہ ہی فائرنگ کی جائے گی ۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پرتشدد کارروائیوں سے روکا تھا تاکہ اس واقعے کو سانحہ ماڈل ٹاون کی طرح نہ بنا یا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس والوں نے دس وکلا کو پکڑا اور وہ انہیں مارنا چاہتے تھے تاہم میں نے پولیس والوں کو ایسا کرنے سے روکا اور کہا کہ ان پر تشدد نہیں کرنا صرف گرفتار کرلو ۔

مزید :

قومی -