صدر ہائیکورٹ بار نے حکومت کو پی آئی سی واقعہ کا ذمہ دار قراردیدیا

صدر ہائیکورٹ بار نے حکومت کو پی آئی سی واقعہ کا ذمہ دار قراردیدیا
صدر ہائیکورٹ بار نے حکومت کو پی آئی سی واقعہ کا ذمہ دار قراردیدیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چودھری نے کہاہے کہ پی آئی سی میں وکلاکی حرکت پر افسوس ہے لیکن اس میں حکومت کی بھی نا اہلی ہے کہ وکلاءسول کورٹ سے چل کر پی آئی سی تک گئے ہیں لیکن ان کوراستے میں روکانہیں گیا ۔

دنیانیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چودھری نے کہا کہ ہمیں پی آئی سی میں وکلاکی حرکت پر افسوس ہے لیکن اس میں حکومت کی بھی نا اہلی ہے کہ وکلاءسول کورٹ سے چل کر پی آئی سی  گئے ہیں لیکن ان کوراستے میں روکانہیں گیا ۔

حفیظ الرحمان چودھری کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے بھی وکلاءپر پتھراﺅ کیا گیا جیسے ڈائیلاگ وکلاءکے ہیں ایسے ہی ڈائیلاگ ڈاکٹر ز کے بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے ذمہ دار وکلاءکے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے ، ان کے لائسنس منسوخ کئے جائیں گے اور جیلوں سے ان کی رہائی کا مطالبہ بھی نہیں کیاجائے گا ۔

مزید : قومی