وکلاءگردی کا شکار ہونے والے فیاض الحسن چوہان کہاں پہنچ گئے؟ پتہ چل گیا

وکلاءگردی کا شکار ہونے والے فیاض الحسن چوہان کہاں پہنچ گئے؟ پتہ چل گیا
وکلاءگردی کا شکار ہونے والے فیاض الحسن چوہان کہاں پہنچ گئے؟ پتہ چل گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں وکلاءگردی کا شکار ہونے والے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت لاہور واقعے پر اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہو گا جس میں شرکت کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، راجہ بشارت اور فیاض الحسن چوہان سمیت چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب وفاقی دارالحکومت پہنچ چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور سیکرٹری داخلہ کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اہم اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوں گے جنہیں لاہور واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

مزید : کھیل