راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں مہمان خصوصی کون ہے؟

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں مہمان خصوصی کون ہے؟
راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں مہمان خصوصی کون ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے میں میچ میں مہمان خصوصی سابق لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد اورسری لنکا کے بندولا ورناپورا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان اور سرلنکا کے مابین ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوچکا ہے، سری لنکن ٹیم کے کپتان ڈیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔
پاکستان کے سابق لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد اور سری لنکا کے بندولا ورناپورا راولپنڈی ٹیسٹ کے مہمان خصوصی ہیں، دونوں کھلاڑیوں کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خصوصی دعوت نامے بھیجے اوربطورمہمان خصوصی میچ دیکھنے کی دعوت دی،گزشتہ روزٹرافی کی رونمائی کے موقع پربھی دونوں لیجنڈکرکٹرموجود تھے۔

مزید :

کھیل -