ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ تین سال کے دوران پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں کتنے ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا؟تفصیلات آ گئیں

ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ تین سال کے دوران پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں ...
ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ تین سال کے دوران پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں کتنے ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا؟تفصیلات آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ تین سال کے دوران پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کےڈائریکٹرجنرل برائےایشیاءومغربی ایشیاءورنر لی پیچ نےاسلام آبادمیں وفاقی وزیربجلی عمرایوب خان اوروزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی،اِس موقع پرپاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ہیڈ یاؤ ہانگ یانگ بھی موجود تھیں۔اس موقع پر انہوں نے توانائی کے شعبہ میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے مختلف منصوبوں پر غور کیا اور یہ فیصلہ کیا کہ ان منصوبوں کو حتمی نتیجوں تک پہنچانے کے لئے رواں ماہ کے آخر تک پاور ڈویڑن اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام کا جائزہ اجلاس منعقد ہو گا۔ملاقات میں اس اَمر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ منصوبوں پر عملدر آمد پر مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی و مغربی ایشیاء نے پاکستان میں گیس ذخیرہ کرنے کے تکنیکی سروے میں سہولت فراہم کرنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ منصوبے میں مالی معاونت پر بھی بینک غور کر سکتا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل کو بتایا گیا کہ نئی قابل تجدید توانائی پالیسی رواں ماہ کے آخر میں ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ انہیں بجلی چوری کی روک تھام کے خلاف مہم اور بجلی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے پاور ڈویڑن کی طرف سے کئے جانے والے مختلف اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہیں بتایاگیا کہ پاور ڈویڑن گردشی قرضے میں کمی کے منصوبے پر بھرپور طریقے سے عمل کر رہا ہے جس کے نتیجہ میں گردشی قرضے میں ماہانہ اضافہ جو 39 ارب روپے تھا جو اب ماہانہ  12 ارب روپے ہو گیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم نے پاور ڈویژن کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید :

قومی -