”اگلے چوبیس گھنٹے میں یہ کام کیا جائے “سانحہ پی آئی سی پر وزیراعظم نے انتظامیہ کو بڑی ہدایت کردی

”اگلے چوبیس گھنٹے میں یہ کام کیا جائے “سانحہ پی آئی سی پر وزیراعظم نے ...
”اگلے چوبیس گھنٹے میں یہ کام کیا جائے “سانحہ پی آئی سی پر وزیراعظم نے انتظامیہ کو بڑی ہدایت کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جنگی صورتحال میں بھی ہسپتالوں پر حملے نہیں کیے جاتے ، پی آئی سی میں یہ کیسی انتہا پسندانہ سوچ کا عملی مظاہر ہ ہوا ہے ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کیسے لوگ ہیں جنہوں نے ہسپتال میں زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا مریضوں کے سامنے تشدد کی راہ اختیار کی اور مار پیٹ کر کے قانون کا بھی مذاق اڑا یا ۔فردوس عاشق اعوان نے بتا یا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے میں سانحہ پی آئی سی کی رپورٹ پیش کی جائے ،قانون راستہ اختیار کرے اور کوئی کتنا ہی طاقتور ہو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ،چاہے ڈاکٹر یا پھر وکیل جو بھی ذمہ دار ہے ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے ۔

مزید : قومی