فیصلہ کن ٹی 20 میں ویرات کوہلی کے صرف 29 گیندوں پر 70 رنز، ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے اتنا ہدف دیدیا کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے

فیصلہ کن ٹی 20 میں ویرات کوہلی کے صرف 29 گیندوں پر 70 رنز، ویسٹ انڈیز کو جیت ...
فیصلہ کن ٹی 20 میں ویرات کوہلی کے صرف 29 گیندوں پر 70 رنز، ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے اتنا ہدف دیدیا کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 241 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وانکھڑے سٹیڈیم ممبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور بھارتی بلے بازوں نے عمدہ کارکردگی کھاتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
لوکیش راہول نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 56 گیندوں پر 6 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 91 رنز بنائے جبکہ روہت شرما نے 34 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 71 رنز کی اننگر کھیلی ۔ کپتان ویرات کوہلی نے بھی ویسٹ انڈیز کے باﺅلرز پر خوب لاٹھی چارج کیا اور صرف 29 گیندوں پر 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 70 رنز جڑ دئیے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیلڈن کوٹریل، کیسرک ولیمز اور کیرون پولارڈ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ جیسن ہولڈر سب سے مہنگے باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 54 رنز دئیے اور کوئی وکٹ نہ حاصل کر سکے۔
واضح رہے کہ میچ کیلئے بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، لوکیش راہول، رشبھ پنت، شریاس ائیر، شیوم دوبے، واشنگٹن سندر، بھوونیشور کمار، کلدیپ یادیو، دیپک چھاہر اور محمد شامی شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں لینڈل سمنز، ایوین لوئس، برینڈن کنگ، شمرون ہت مائر، نکولس پورن، جیسن ہولڈر، کھیری پیئر، ہیڈن والش، شیلڈن کوٹریل اور کیسرک ولیمز شامل ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت نے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی تاہم ویسٹ انڈیز نے دوسرے میچ میں جیت حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

مزید :

کھیل -