نیب تماشہ ہےاِدارہ نہیں،خورشید شاہ معاملے پراَب جے آئی ٹی یاد آئی:سعید غنی

نیب تماشہ ہےاِدارہ نہیں،خورشید شاہ معاملے پراَب جے آئی ٹی یاد آئی:سعید غنی
نیب تماشہ ہےاِدارہ نہیں،خورشید شاہ معاملے پراَب جے آئی ٹی یاد آئی:سعید غنی

  



کراچی(ڈیلی   پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نیب ایک تماشہ ہے ادارہ نہیں،خورشید شاہ کو چھ ماہ تک بلاجوازقید میں رکھنےکےبعد اَب اِنہیں جے آئی ٹی بنانے کاخیال آیا ہے؟آصف زرداری کی ضمانت پر رہائی حق کی فتح ہے،وکلا کی جانب سے ہسپتال پر حملے کے نتیجے میں ہلاکتیں قابل مذمت،وکلا تنظیموں کو ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سےگفتگو  کرتے ہوئےسندھ سعید غنی نے کہا کہ میں لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر ہونے والے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں۔ وکلاہمارے معاشرے کی ایک ذمہ دار برادری ہے اور انہیں قانون کا سب سے زیادہ ادراک ہے لہذا قانون کا خیال بھی رکھنا چاہئے،معاملے پر وکلا تنظیموں کو سخت نوٹس لینا چاہئے۔اُنہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب چلانا عثمان بزدار کے بس کی بات نہیں ہے،پتا نہیں کہ عمران خان نے قسسم کھائی ہے کہ عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کرنا ،عثمان بزدار کو وزیر اعلیٰ بنانا پنجاب جیسے بڑے صوبے کے لوگوں کے ساتھ بڑی زیادتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہمیں امید ہے کہ جس طرح میرٹ پر آصف علی زرداری کو ضمانت دی گئی ہے 17 دسمبر کو فریال تالپور کی درخواست ضمانت پر بھی عدلیہ میرٹ پر فیصلہ کرے گی اور ایک خاتون اور دوسری جانب ان کی خصوصی بچی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو ضمانت دے گی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی