حکومت کی اتحادی جماعتیں اور اپوزیشن ایک خاص وقت پر کیاکرنے جارہی ہیں؟ڈاکٹر شاہد مسعود نے تشویشناک پیشگوئی کردی

حکومت کی اتحادی جماعتیں اور اپوزیشن ایک خاص وقت پر کیاکرنے جارہی ہیں؟ڈاکٹر ...
حکومت کی اتحادی جماعتیں اور اپوزیشن ایک خاص وقت پر کیاکرنے جارہی ہیں؟ڈاکٹر شاہد مسعود نے تشویشناک پیشگوئی کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارڈاکٹر شاہد مسعود نے کہاہے کہ اپوزیشن اورحکومتی کی کوئی اتحادی جماعتیں اکٹھی ہیں اوراس کاپتہ حکومت کوایک خاص وقت پر چلے گا ۔

نجی نیوز چینل جی این این میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہاکہ تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہیں اور اس کا ایک خاص وقت پر پتہ چلے گا ،حکومتی صفوں میں موجود اتحادی بھی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہیں اور اس بات کا اس وقت چلے گا جب مولانافضل الرحمان کے دھرنے کی طرح معاملہ سر پر آجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات عمران خان نہیں سمجھ رہے ، یہ سب ایک مرحلے پر اکٹھے ہوجائیں گے تو پھر پارلیمنٹ میں قانون سازی کیسے ہوگی ؟

مزید : علاقائی /اسلام آباد