نئے آئی جی پنجاب برے طریقے سے فیل ہوئے، رؤف کلاسرا کا دعویٰ

نئے آئی جی پنجاب برے طریقے سے فیل ہوئے، رؤف کلاسرا کا دعویٰ
نئے آئی جی پنجاب برے طریقے سے فیل ہوئے، رؤف کلاسرا کا دعویٰ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی اور سینئر تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے کہاہے کہ نئے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر بڑے برے طریقے سے فیل ہوئے ہیں،ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ وکلاء کی جانب سے پی آئی سی پر حملے کے وقت آئی جی پنجاب وہاں پولیس کی کمانڈ کرتے نظر آتے۔

نجی ٹی وی’اے آروائےنیوز‘کےپروگرام میں گفتگو کرتےہوئےرؤف کلاسرانےکہاہےکہ نئےآئی جی پنجاب شعیب دستگیربڑے برے طریقےسےفیل ہوئے ہیں،ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ وکلا کی جانب سے پی آئی سی پرحملےکےوقت آئی جی پنجاب وہاں خود پولیس کی کمانڈ کرتے نظر آتے،صوبائی وزیر اطلاعات کا وہاں کیا کام تھا ؟۔ اُنہوں نے کہا کہ اس وقت وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کہیں  نظر نہیں آرہے،اگر یہی کام کسی اور دورِ حکومت میں ہوتا تو عمران خان تقریر کرکے دکھاتے ۔

اُن کا کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بھی ناکام ہوئے ہیں، اِن کو مستعفی ہونا چاہئے،کسی وزیر کا کام نہیں ہے کہ ایسے واقعات کوہینڈل کرے یہ پولیس کاکام ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد