تحریک انصاف کا 30برس کے بعد کیا حال ہوگا ؟سعید غنی نے دلچسپ منظر کشی کردی

تحریک انصاف کا 30برس کے بعد کیا حال ہوگا ؟سعید غنی نے دلچسپ منظر کشی کردی
تحریک انصاف کا 30برس کے بعد کیا حال ہوگا ؟سعید غنی نے دلچسپ منظر کشی کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہاہے کہ فیصل واوڈا نے صحیح بات کی ہے کیونکہ حکومت کے پاس تجربے کافقدان ہے اور جب یہ بھی ہماری طرح تیس پینتیس برس پرانے ہوجائیں گے تو ان کی کارکردگی بھی ٹھیک ہوجائے گی ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پی آئی سی واقعہ کی ذمہ داری حکومت پرآتی ہے ، پولیس کے لوگ اس وقت تککام نہیں کریں گے جب تک اوپر بیٹھے ہوئے چیف ایگزیکٹو ان کو ٹھیک طور پر ہدایات نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کوچلانا سردار عثمان بزدار کے بس کی بات نہیں ہے ، پنجاب ایک بڑا صوبہ ہے ۔یہ پنجاب کے لوگوں سے بڑی زیادتی ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں تبدیلی ہونی چاہئے ،وہاں تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے ۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا نے صحیح بات کی ہے کیونکہ حکومت کے پاس تجربے کافقدان ہے اور جب یہ بھی ہماری طرح تیس پینتیس برس پرانے ہوجائیں گے تو ان کی کارکردگی بھی ٹھیک ہوجائے گی ۔

مزید : قومی /علاقائی