جاوید لطیف نے وزیر اعظم کو سانحہ پی آئی سی کا ذمہ دار قراردیدیا

جاوید لطیف نے وزیر اعظم کو سانحہ پی آئی سی کا ذمہ دار قراردیدیا
جاوید لطیف نے وزیر اعظم کو سانحہ پی آئی سی کا ذمہ دار قراردیدیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ بات اصل یہ ہے کہ اگر پنجاب میں پوسٹنگ کرنی ہے تو عمران خان نے کرنی ہے ،اگر صوبہ عمران خان چلا رہے ہیں تو سانحہ پی آئی سی کے اصل ذمہ دار بھی وہ ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ پی آئی سی میں ہونیوالا واقعہ بڑا قابل افسوسناک اور قابل مذمت ہے ،مجھے افسوس یہ ہے کہ اگر لوگ بھوکے مررہے ہوں تو کہتے ہیں کہ یہ پچھلی حکومتوں کاکام ہے ،اگر دودن پہلے اس واقعہ کا علم تھا تو کیا وکلاءاور ڈاکٹرز کو بلا کر معاملہ حل نہیں کیاجاسکتا تھا ۔ بات اصل یہ ہے کہ اگر پنجاب میں پوسٹنگ کرنی ہے تو عمران خان نے کرنی ہے ،لگر صوبہ عمران خان چلا رہے ہیں تو سانحہ پی آئی سی کے اصل ذمہ دار بھی وہ ہیں۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جب قیادت تشدد کیلئے اکسائے گی تو پھر ایسے ہی ہوگا جیسے پی آئی سی کے باہر کیا گیا ہے ۔پاکستان کو ایک پرامن اور اچھا معاشرہ رکھنے والی ریاست رہنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جوکچھ ہواہے ، یہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہوا ہے ۔

مزید : قومی