بارز کاالیکشن آرہاہے اور وکلاءکوناراض کون کرنا چاہے گا؟مظہر عباس نے تلخ حقیقت کی نشاندہی کردی

بارز کاالیکشن آرہاہے اور وکلاءکوناراض کون کرنا چاہے گا؟مظہر عباس نے تلخ ...
بارز کاالیکشن آرہاہے اور وکلاءکوناراض کون کرنا چاہے گا؟مظہر عباس نے تلخ حقیقت کی نشاندہی کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ پی آئی سی پر حملہ کرنے والے وکلاءکی مذمت کون کرے گا کیونکہ آگے بارز کا الیکشن آرہاہے اور وکلاءکوناراض کون کرنا چاہے گا؟

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ وکلاءکی جب بھی مرضی ہوتی ہے ہڑتال کردیتے ہیں جبکہ سائل بسوں پر بیٹھ کر دور دور سے آتے ہیں۔ان کا کیاقصور ہوتاہے جب وکلاءعدالتوں میں پیش نہیں ہوتے ، یہ کس کی ذمہ داری ہے ؟

مظہر عباس کاکہنا تھا کہ وکلاءکی غنڈہ گردی اور عدم برداشت کی اگر بار ایسوسی ایشنز مذمت نہیں کرتیں تو اس وجہ سے جمہوریت کے خلاف سوچ پروان چڑھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی سی پر حملہ کرنے والے وکلاءکی مذمت کون کرے گا کیونکہ آگے بارز الیکشن آرہاہے اور وکلاءکوناراض کون کرنا چاہے گا ؟

مزید : علاقائی /اسلام آباد