”اگر یہ کام نہ ہوگا تو پاکستان کے ساتھ نا انصافی ہوگی“ترجمان وزیراعظم نے سانحہ پی آئی سی پر اپنی خواہش کراظہار کردیا

”اگر یہ کام نہ ہوگا تو پاکستان کے ساتھ نا انصافی ہوگی“ترجمان وزیراعظم نے ...
”اگر یہ کام نہ ہوگا تو پاکستان کے ساتھ نا انصافی ہوگی“ترجمان وزیراعظم نے سانحہ پی آئی سی پر اپنی خواہش کراظہار کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے کہاہے کہ خواہش ہے اور وقت بھی بتائے گا کہ پی آئی سی پر حملے کے ذمہ داروں کوسزاملنی چاہئے ، اگر ذمہ داروں کوسزا ئیں نہ ملیں توپاکستان کے ساتھ نا انصافی ہوگی ۔

اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ پہلے کوئی پولیس کومارتا تھا تو لوگ خوش ہوتے تھے ، ینگ ڈاکٹرز نے تنگ کرنا شروع کیا تولوگ ان سے بھی ناراض ہوگئے اور اب وکلاءکوکوئی مارتاہے تو لوگ خوش ہوتے ہیں ۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ معاشرے میں عدم برداشت کا کلچر پروان چڑھ رہاہے ۔ جنور ی میں بارز کے الیکشن آرہے ہیں اوران کی آڑ لی جارہی ہے ۔خواہش ہے اور وقت بھی بتائے گا کہ پی آئی سی پر حملے کے ذمہ داروں کوسزاملنی چاہئے ، اگر ذمہ داروں کوسزا ئیں نہ ملیں توپاکستان کے ساتھ نا انصافی ہوگی ۔

مزید : قومی