عمران خان کے بغیر تحریک انصاف میں کوئی یونین کونسل کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتا ، ولید اقبال نے واضح کردیا

عمران خان کے بغیر تحریک انصاف میں کوئی یونین کونسل کا الیکشن بھی نہیں جیت ...
عمران خان کے بغیر تحریک انصاف میں کوئی یونین کونسل کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتا ، ولید اقبال نے واضح کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سینیٹر ولید اقبال نے کہاہے کہ تحریک انصاف میں کوئی کتنا بھی بڑا ہو عمران خان کے بغیر یونین کونسل کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتا ۔

نجی نیوز چینل 92کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہاہے کہ مائنس والے سلسلے سے متعلق فیصل جاوید نے ٹھیک کہا تھا کہ مائنس مائنس کرتی میں خود ہی مائنس ہوگئی ۔ یہ مائنس کرنے والے خود مائنس ہورہے ہیں۔

ولید اقبال کا کہناتھا کہ تحریک انصاف میں کوئی کتنا بھی بڑا ہو عمران خان کے بغیر یونین کونسل کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر آرڈیننس کے حوالے سے سوالات اٹھائے جاتے ہیں لیکن پچھلی حکومتوں کے ادوار میں سینکڑوں کی تعداد میں آرڈیننسز پاس کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں مثبت تبدیلیاں آنا شروع ہوگئی ہیں۔ خسارہ ختم ہوگیاہے اور سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی آچکی ہے ۔

مزید : قومی