قانون کے رکھوالوں نے اپنے دفاع میں قانون ہاتھ میں لیا ، ممبر پنجاب بار کونسل کی انوکھی منطق

قانون کے رکھوالوں نے اپنے دفاع میں قانون ہاتھ میں لیا ، ممبر پنجاب بار کونسل ...
قانون کے رکھوالوں نے اپنے دفاع میں قانون ہاتھ میں لیا ، ممبر پنجاب بار کونسل کی انوکھی منطق

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ممبر پنجاب بار کونسل غلام سرور نہنگ نے کہاہے کہ ہم نے اپنے دفاع میں قانون ہاتھ میں لیا ،ہم قانون کے رکھوالے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “میں گفتگو کرتے ہوئے ممبر پنجاب بار کونسل غلام سرور نہنگ نے کہاہے کہ ہم نے اپنے دفاع میں قانون ہاتھ میں لیا ، یہ سب پنجاب حکومت کی مس ہینڈلنگ ہے جس کی وجہ سے یہ ہوا کیونکہ پولیس اگر وکلاءپر تشدد نہ کرتی تو یہ سب کچھ پیش نہ آتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈیڑھ سال تحریک چلا کر اس ملک کے لوگوں پر یہ بات ثابت کی ہے کہ ہم قانون توڑنے والے نہیں ہیں بلکہ قانون کے رکھوالے ہیں۔

ان کا کہنا تھا جب ہجوم ہوتاہے تولوگوں پر تشدد کیاجاتاہے ، ان ڈاکٹروں نے پہلے چار وکلاءپر تشدد کیا جو جان بچانے کیلئے کبھی کہیں جاتے رہے اور کبھی کہیں جاتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ وکلا جب ایوان عدل سے نکلے تو چھ سات کلومیٹر کا سفر کرکے پی آئی سی پہنچے تو کسی ادارے نے ان کوروکنے کیلئے کچھ نہیں کیا ۔

مزید : قومی