اصلاحات کے عمل سے پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن ہے:ارشد ملک

 اصلاحات کے عمل سے پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن ہے:ارشد ملک
 اصلاحات کے عمل سے پی آئی اے ترقی کی جانب گامزن ہے:ارشد ملک

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ ادارے میں اصلاحات کے عمل کی وجہ سے پی آئی اے ترقی کی جانب سے گامزن ہے، مسافروں کو جدید اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید اور رکنِ قومی اسمبلی علی ایوان نے ملاقات کی۔ائیرمارشل ارشد ملک نےدونوں شخصیات کوپی آئی اے میں اِصلاحات کے عمل،مسافروں کو دی جانے والی سہولیات اوردیگر امور پر بریفنگ دی۔سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے اپنے مسافروں کو جدید اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کررہی ہے، پی آئی اے میں اِصلاحات کے عمل کی وجہ سے ادارہ ترقی کی جانب سے گامزن ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پی آئی اے کی ترقی چاہتے ہیں اور اس کیلئے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں،ماضی میں پی آئی اے کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نقصان پہنچایا گیا، لیکن اب حکومت کی کاوشوں سے پی آئی اے کا امیج دنیا بھر میں بہتر طور پر ابھر کر سامنے آرہا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی