ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

رزق کے حصول کے لئے پریشان نہ ہوں جس ملک نے اس کے دینے کا وعدہ کر رکھا ہے وہ آپ کومل کر رہے گا۔ خود کو مشکل میں ڈال کر خراب مت کریں تو بہتر ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آج ایک رکا ہوا کام دوپہر تک ہو جائے گا۔ اور کسی عزیز وغیرہ کی طرف جانے کا پروگرام بھی بنے گا جو آپ کے لئے باعث برکت بن جائے گا وہاں کوئی بڑا کام ہو سکتا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

بندش نہیں ہے نظر بد پھر ہو گئی ہے۔ آپ کا خون بہت ہلکا ہے۔ آپ اس کا علاج کریں اور روزانہ سورة بقرہ کی تلاوت ایک بار کریں یا اونچی آواز سے سنیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اولاد کا خانہ پھر بے حد کمزور دکھائی دے رہا ہے۔ آپ کو مشکل میں ڈال سکتا ہے اور جس طرف وہ مرضی کرنا چاہتے ہیں۔ ابھی ان کو ٹال کر کام لیا جا سکتا ہے، فی الحال۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کی ایک اہم ضرورت پوری ہوگی، مگر آج آپ کو غصہ بھی بہت آ رہا ہے، جس کی وجہ سے شوگروالے اور کمزور دل والے حضرات کے لئے تھوڑی سی خطرناک بات ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اپنوں کا ساتھ فی الحال چلنا ابھی ممکن دکھائی نہیں دے رہا۔ اس لئے خاموشی سے پیجھے ہٹ کر بیٹھ جائیں۔ ابھی آپ کی بات کوئی نہیں سمجھے گا۔ اپنے کام میں مگن ہو جائیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

خواہشمند افراد کے رشتے کی بات طے ہو سکتی ہے اور جن امور میں دشواری پیش آ رہی تھیں اس میں بھی اب بہتری ملنے کا امکان ہے۔ آج کا دن اچھا اور اہم ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

روزگار میں وقتی رکاوٹ محسوس ہو رہی ہے۔ آپ کو ابھی صبر سے کام لینا ہوگا اور تمام حالات اور واقعات کا بھی از سر نو جائزہ لیں، کسی جگہ غلطی نے رکاوٹ ڈالی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ان معاملات سے دور رہیں۔ جن کا تعلق دل سے ہو۔ اب ایسے کام کے لئے وقت نہیں رہا۔ آپ صرف اور صرف ہر ممکن طریقے سے اپنے روزگار پر خصوصی طور پر توجہ دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کیوں پریشان ہیں۔جب اللہ ہمارے ساتھ ہے وہ نکال دے گا۔ ان مشکلات سے جس میں آپ اس وقت ہیں۔ آج کا دن اچھا ہے۔ آپ دعا کریں۔ اچھا ہی ہوگا سب۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

چلتے پھرتے ایک اچھا فائدہ ملنے کی امید ہے اور رکے ہوئے کام بھی اب چلنے کی خوشخبری مل سکتی ہے۔ اور اولاد کے معاملات میں بھی آج کوئی اچھی خبر آ سکتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کو بالکل بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ بحکم اللہ زائچہ آج اچھی پوزیشن بتا رہا ہے۔ آپ کو فائدہ ہی ملے گا اور خاص طور پر بندش سے نجات کا دن بھی ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -