واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کروادیا

واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کروادیا
واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کروادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی سب سے بڑی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا۔نئے فیچر کے بعد صارف اب واٹس ایپ سے آئن لائن چیزیں منگواسکیں گے۔
واٹس ایپ کی جانب سے فیچر متعارف کرانے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرشیئر کی گئی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ اب صارف ایپلیکیشن استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی چیز آ لائن منگوا سکتا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرایا جانے والے فیچر سے کاروباری افراد اور عام صارفین کو فائدہ ہوگا کیونکہ صارف ’کیٹلاگ‘ دیکھنے کے بعد وہاں موجود اپنی پسند کی چیز آرڈر کرسکے گا۔واٹس ایپ بزنس ورژن استعمال کرنے والے صارفین ہی اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔