چکدرہ،جماعت اسلامی کے اہم رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت 

چکدرہ،جماعت اسلامی کے اہم رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکدرہ(نامہ نگار)جماعت اسلامی خونہ کنڈو (کارگل)باجوڑو تالاش کے محمد نبی خان ٹھیکدار اور نیک ذادہ خان نے خاندانوں سمیت جماعت اسلامی سے برسوں پرانی تعلق چھوڑ کر پی ٹی آئی میں باقاعدہ ٹوپی اور موپلرز پہن کر شمولیت اختیار کی۔ پی ٹی آئی تحصیل تیمرگرہ کے زیر اہتمام اس حوالے تحصیل تیمرگرہ کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد علی کے زیر صدارت خونہ کنڈو (کارگل)باجوڑوتالاش دیر لوئر میں ایک سادہ بلکہ پروقار شمولیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاون خصوصی برائے انٹی کرپشن ایم پی اے ملک شفیع اللہ خان،ممبر قومی اسمبلی سید محبوب شاہ،تحصیل تیمرگرہ پی ٹی آئی کے صدر ملک فواد خان،چیئرمین زکواتہ کمیٹی تیمرگرہ سعید اللہ عرف خان جی،انجینئر مراد  سیدکے علاوہ بڑی تعداد میں کارکنوں اور دیگر افراد نے شرکت کی۔تقریب کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی ملک شفیع اللہ خان اور ممبر قومی اسمبلی سید محبوب شاہ نے اپنے الگ الگ خطاب میں کہا کہ ہم نے اپنے حلقوں اور خصوصاً دیر لوئر میں بڑی بڑی تعمیراتی اور ترقیاتی پراجیکٹ کیلئے منصوبہ بندی کرچکے ہیں۔تمام تر منظور شدہ کاموں پر کام زور وشور کیساتھ جاری ہیں۔سابق حکومتوں نے اس ضلع دیر لوئر کو انتہائی پسماندہ رکھا ہیں۔دیرلوئر کے پسماندہ گئی کو دیکھ کر رونا آتا ہے۔ہم وزیر اعظم خان صاحب کے ویژن کی مطابق عوام اور علاقے کی ترقی اور مسائل کی حل کیلئے دن رات کو شش کر رہے ہیں۔ ہم نے رشوت خور،کمیشن مافیا،کرپشن اور ہر قسم کی بدعنوان عناصر کا قلع قمع کرنے کا تہیہ کر رکھاہیں۔ہم کرپٹ عناصر سے بھاری رقوم کی ریکوری کیساتھ بے نقاب بھی کیا۔کرپشن،کمیشن اور رشوت کا مکمل خاتمہ ہمارے حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔  تیمرگرہ میڈیکل کالج،دیر موٹر وے،تالاش بائے پاس،چکدرہ بائے پاس،ہسپتالوں،تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن،گوپلم ایری گیشن سکیم،نوجوانوں کو نوکری دینا یہ سب ہمارا مرہون منت ہیں۔جماعت اسلامی اور پی پی پی نے اس ضلع کو ایک سازش کے تحت پسماند ہ رکھا ہیں۔انہوں نے جماعت اسلامی کے قائدین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نہ گونگے ہے نہ بہرے ہیں۔بلکہ جن کو عوام نے مسترد کیا ہے وہ نا اہل بھی ہیں اور ناکام بھی ہیں۔انشاء اللہ ہم قلیل عرصہ میں ریکارڈ ترقیاتی اور تعمیراتی کام کے ثابت کریں گے۔کہ ملک اورقوم کا خدمت کس طرح کرنا چاہئے۔تقریب کے اختتام پر ملک شفیع اللہ خان،سید محبوب شاہ اور حاجی محمد علی نے محمد نبی اور نیک زادہ کو خاندانوں سمیت پی ٹی آئی کی ٹوپیاں پہنا کر باقاعدہ انہوں نے باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔                 

مزید :

صفحہ آخر -