پنجاب ہاوس مری یونیورسٹی میں تبدیل،تحریک انصاف کی حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کردیا

پنجاب ہاوس مری یونیورسٹی میں تبدیل،تحریک انصاف کی حکومت نے ایک اور وعدہ پورا ...
پنجاب ہاوس مری یونیورسٹی میں تبدیل،تحریک انصاف کی حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مری(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب ہاوس مری کو  کوہسار یونیورسٹی کے کیمپس میں تبدیل کردیا گیا۔پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق تاریخی سرکاری عمارتوں کو عوامی اور اجتماعی مفاد میں استعمال کیا جانے لگا ہے۔ پنجاب ہاوس مری اس کی ایک بڑی مثال ہے۔رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے پنجاب ہاوس مری کو کوہسار یونیورسٹی کے سیاحت کے ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جائے گا۔ یہاں پر طلبہ اور طالبات کو سیاحت کی کتابی تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی تعلیم بھی دی جائے گی۔ کوہسار یونیورسٹی کا قیام ملکہ کوہسار مری، ہزارہ، کوٹلی ستیاں اور آزاد کشمیر کے لوگوں کے لئے موجودہ حکومت کا عظیم کارنامہ ہے۔ پوری کوشش کی جائے گی کہ پنجاب ہاوس میں سیاحتی اور رہائشی سہولتیں متاثر نہ ہوں۔ کوہسار یونیورسٹی اس سہولت کو جدید انداز میں پہلے سے بہتر طریقے سے پیش اور ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کے لئے بہترین پریکٹیکل لیبارٹری کا کام بھی کرے گی۔ پنجاب ہاوس کے ایک بلاک میں کلاس روم بنائے جائیں گے جبکہ دیگر بلاک یونیورسٹی کی زیر نگرانی جدید انداز میں سیاحوں کے لیے دستیاب رہیں گے جو یونیورسٹی کے لئے اضافی آمدنی کا ذریعہ بھی بنیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کوہسار یونیورسٹی آف مری ٹورازم میں بی ایس پروگرام اور ایم ایس پروگرام کے علاوہ مینجمنٹ سائنسز، پیور سائنسز، اکاونٹینسی، ہسٹری، قانون، فارسٹری، ہارٹیکلچر سمیت تمام روایتی مضامین میں ڈگری آفر کرے گی۔ پوری کوشش ہے کہ فروری 2021میں باقاعدہ کلاسیں شروع کر دی جائیں۔

مزید :

قومی -