برطانیہ کرکٹ لیگ نے 2021 کے لئے شیڈول کا اعلان کر دیا
لندن(مجتبیٰ علی شاہ )لیگ میں شامل تمام ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ چیئرمین آصف خان ، مرتضیٰ کیانی چیف کوارڈینیٹر BCL لیگ اور وائس چیئرمین راجہ امجد نے لندن میں ایک بڑی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد نوجوانوں کی اصلاح کرنا اور ان کو کھیلوں کی ترغیب کرنا ہے۔ ہم کھیلوں کو نوجوانوں کی آصلاح کے لیے عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد پاکستان سے آنے والے نوجوان ٹیلنٹ کو نکھارنا ہے۔ 2021 میں پرانے فارمٹ کے ساتھ ٹی ٹین نائٹ لیگ کا بھی آغاز کر رہے ہیں جو برطانیہ کی تمام لیگوں سے منفرد لیک ہوگئی۔ لیگ میں نئی شامل ھونے والی ٹیموں جاوید بٹ لیٹن لائنز اور اسد خان اونر خان سی سی ٹیم کو خوش آمدید کہا گیا۔