ایف بی آر نے پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کر دیا

ایف بی آر نے پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کر ...
ایف بی آر نے پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن  لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نےپوائنٹ آ ف سیل(پی او ایس)سےمنسلک ریٹیلرز سےخریداری پر انعامی سکیم کااعلان کردیا۔

ترجمان ایف بی آر اسد طاہر جپہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہر ماہ کروڑوں کے انعامات قرعہ اندازی کےذریعےدیئے جائیں گے،پہلی قرعہ اندازی 15جنوری کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں ہو گی۔ ترجمان ایف بی آر نےکہاکہ دسمبر2021ءمیں پی او ایس سےمنسلک ریٹیلرز سےخریداری کرنےوالےقرعہ اندازی میں شامل ہوں گے،عوام پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سےخریداری کرکےانعامی سکیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نےبتایا کہ ایف بی آرعوام کی راہنمائی کےلیے11دسمبر (آج)سےاشتہاری مہم شروع کر رہا ہے،انعامی سکیم سے متعلق راہنمائی کے لیے ایف بی آر ہیلپ لائن 111772772پر کال کریں۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -