منشیات کے ناسور کی بیخ کنی اولین ترجیح ہے،اے ڈی سی ملاکنڈ

  منشیات کے ناسور کی بیخ کنی اولین ترجیح ہے،اے ڈی سی ملاکنڈ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ انوارلحق نے کہا ہے کہ ضلع ملاکنڈ کو امن وامان کا گہوارہ بنانے کے ساتھ ساتھ علاقے کو ہر قسم کی منشیات کے ناسور سے چھٹکارا حاصل کرنے میں ضلعی انتظامیہ کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اس سلسلے میں عوام بھی انتظامی افسران کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول تھانہ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ محب اللہ کے علاوہ تمام ضلعی محکموں کے افسران و نمائندوں،معززین علاقہ اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں علاقے کے لوگوں نے اپنے درپیش مسائل اور مشکلات کے بارے میں اے ڈی سی کو تفصیل سے آگاہ کیا جن میں زیادہ تر مسائل محکمہ آبنوشی،واپڈا،تعلیم،صحت،ٹی ایم اے،امن وامان اور منشیات فروشی سے متعلق تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں پیش کئے گئے مسائل کے بارے میں لوگوں کو یقین دلایا کہ تمام مسائل کو من وعن حل کرنے کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات اُ ٹھائینگے۔انہوں نے بعض مسائل کو موقع پر حل کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ضلعی افسران کو ہدایت کی اور یقین دلایا کہ انتظامیہ عوام کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -