ہمیشہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کی ہے‘ ارباب زرک 

ہمیشہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کی ہے‘ ارباب زرک 

  

پشاور (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد اُمیدوار میئر پشاور سٹی ارباب زرک نے کہا ہے کہ عوام بلدیاتی انتخابات میں کارکردگی اور خدمت کی بنیاد پر اپنے امیدواروں کا انتخاب کرینگے۔ میں نے ہمیشہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کی ہے میری اور میرے خاندان کے سیاست کا محور خدمت خلق ہے میں خدمت پر یقین رکھتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلوسئی‘ حسن گڑھی‘ حیات آباد‘ گنج‘ گلبہار اور دیگر مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز اور انتخابی جلسوں کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی نر سری ہے اس نظام سے نئی توانا قیادت ملک کی خدمت اور سیاست میں داخل ہو تی ہے‘ عوام کی خدمت میرا مشن ہے‘ اپنے دادا ارباب جہانگیر خان اور والد سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر خلیل کی نقش قدم پر چل کر خدمت خلق کے فلسفے پر عمل پیرا ہے اور اسی مقصد کے حصول کیلئے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا کامیاب ہونے پر عوام کو مایوس نہیں کرینگے۔ بلدیاتی الیکشن عام انتخابات سے قبل ٹریلر ہوگا عوام بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی اور قبضہ مافیا کے امیدواروں کو مسترد کرکے پیغام دیں گے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی اور قبضہ مافیا کی کامیابی کا کوئی چانس نہیں ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -