چارسدہ آبائی اراضی پر عمر  زئی کا بااثر خاندان قابض 

  چارسدہ آبائی اراضی پر عمر  زئی کا بااثر خاندان قابض 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورورپورٹ) چارسدہ کے رہائشی محمد جان نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہا ہے کہ عدالت سے حکم امتناعی کے باوجود علاقہ عمرزئی کا بااثرخاندان ان کے آباؤاجداد کی زمین پر زبردستی قبضہ کر رکھا ہے۔ بار بار مقامی پولیس کو آگاہ کرنے کے باوجود قبضہ مافیا گروپ نے راتوں رات 45مرلے پلاٹ کے گرد چار دیواری مکمل کر لی ہے۔ متاثرہ شہری نے انصاف نہ ملنے پر ڈی پی او آفس کے سامنے خود سوزی کی دھمکی دے دی ہے۔ اس حوالے سے چارسدہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد جان ولد شیخ رمضان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ان کے والد مرحوم نے 1964میں اکرام اللہ خان سے 45مرلے بنجر زمین خریدی تھی لیکن اب وہ زمین کمرشل بن گئی ہے تو مذکورہ مالک کا بھتیجا بابر خان و لد طاہر خان عمرزئی جو ایک سیاسی خاندان سے تعلق رکھتا ہے اپنی سیاسی اثر رسوخ استعمال کرکے ہم سے ہمارے آباؤں ا جداد کی زمین قبضہ کرنا چا ہتا ہے۔ اس حوالے سے متاثرہ شخص نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر قسم اٹھا کر کہا کہ ان کے والد نے یہ زمین مکمل پیسے دے کر خریدی ہے لیکن اب بابر خان ان کی زمین پر قبضہ کرکے اس کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔بار بار پولیس کو اگاہ کرنے کے باوجود پولیس اس بااثر گروپ کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی تھی جس پر پولیس نے خود ہی عدالت سے حکم امتناعی لینے کا کہا جس میں میں نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لی  لیکن ا س کے باوجود پولیس کی نگرانی میں مذکورہ گروپ میرے پلاٹ سے چار دیواری تعمیر کر رہی ہے جس کے خلاف مسلسل پولیس کو آگاہ کر رہا ہوں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ بابر خان کی جانب سے انہیں با ر بار جان سے مارنے کی دھمکی دی جا رہی ہے اس لئے اگر ان کو کوئی نقصان پہنچا توا س کی ساری ذمہ داری بابر خان اور طاہر پر عائد ہو گی۔ دوسری جانب انصاف نہ ملنے پر متاثرہ شہری نے ڈی پی او آفس کے سامنے خود سوزی کرنے کی دھمکی دی ہے۔