گجو خان میڈیکل کالج صوابی میں بچوں کی بیماریوں کے حوالے سے سیمینار 

  گجو خان میڈیکل کالج صوابی میں بچوں کی بیماریوں کے حوالے سے سیمینار 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)عالمی داراہ برائے صحت کی دوران زچگی اور نوزائیدہ بچوں کی بیماریوں کے حوالے سے سفارشات پر گجو خان میڈیکل کالج صوابی کے آڈیٹوریم میں سیمینار کا انعقاد کا کیا گیا، سیمینار کا مقصد گائنی وارڈ میں فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرز کو ڈبلیو ایچ او کی پالیسی کے مطابق ''لیبر کیئر گائیڈ'' سے تعارف کروانا تھا، ''لیبر کیئر گائیڈ'' کا مقصد دوران ژجگی میں پیش آنے والی بیماریوں اور نوزائیدہ بچوں کو ہونے والی بیماریوں سے احتیاط اور بچاو پر ایک جامع پالیسی ہے جس پر عمل درامد کرکے نوزائیدہ بچوں اور دوران ژجگی پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچانے میں مدد ملتی ہے. سیمنار میں سینئر پروفیسرز اور گائنا کالوجسٹس نے ''لیبر کیئر'' پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اس حوالے سے پریزینٹیشن بھی پیش کی ماہرین نے بتایا کہ ''لیبرکیئر'' کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کی واضح پالیسی پر عمل درآمد کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے تاکہ نوزائیدہ بچوں کو بیماریوں سے بچایا جاسکے سیمینار میں ڈین ایم ٹی آئی کے جی ایم سی پروفیسر ڈاکٹر شمس الرحمٰن اور ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسعود کے علاوہ، ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد سے پروفیسر ڈاکٹر عزیزالنساء، پروفیسر ڈاکٹر روقیہ اور ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج سے پروفیسر نسرین عباس نے شرکت کی، انچارج گائنا کالوجسٹ بی کے ایم سی پروفیسر ڈاکٹر عامرہ تکریم کی زیرنگرانی ہونے والے سیمینار میں ہری پور سے چار ڈسٹرکٹ اسپیشلسٹ اور چارسدہ سے ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اسپیشلسٹ نرگس مشتاق نے بھی شرکت کی، بی کے ایم سی شعبہ گائنا کالوجی میں کام کرنے والے تمام ڈاکٹروں نے سیمینار کو خوش آئند قرار دیا اور اسے اپنے کیریئر اور بچوں کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا، شرکاء نے ڈبلیو ایچ او کی وضع کردہ پالیسی پر عمل کرنے کے عزم کاا ظہار بھی کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -