حکمرانوں کو ووٹ کے ذریعہ شکست دیں گے: جمشید خان مہمند

حکمرانوں کو ووٹ کے ذریعہ شکست دیں گے: جمشید خان مہمند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


      شیرگڑھ(نامہ نگار) ایم پی اے جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ عوام 19دسمبر کو ظالم حکمرانوں سے بدلہ لے کر شیر کے نشان پر مہر لگا ئیں اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں بد ترین مہنگائی  اوربے روز گاری  نے عوام  سے جینے کا حق چھین لیا ہے عوام دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں کوئی پرسان حال نہیں پاکستان شہر نا پرسان بن گیا ہے عوام نا اہل حکمرانوں سے بدلہ لے کر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب کریں مسلم لیگ پورے صوبے میں کلین سویپ کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لوند خوڑ میں مختیار دلہ زاک کی رہائشگاہ پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے اپنے خطاب میں کیا اجتماع سے مختیار دلہ زاک،فیاض علی خٹک اور دیگر نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام نے موجودہ ظالم حکومت سے چھٹکارا پانے کا  اور مسلم لیگ کے امیدواروں کو کامیاب کرنے فیصلہ کیا ہے 19دسمبر کو مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کا دن ہے مسلم لیگ کے کارکن اسی دن عوام کو گھروں سے نکالے اور موجودہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹونکیں پی ٹی ائی کے امیدوار عوام کا سامنا نہیں کر سکتے ہیں  وہ عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکتے عوام پی ٹی ائی امیدواروں کا استقبال گندے ٹماٹروں اور انڈوں سے کریں اور انہیں بد ترین شکست سے دو چار کریں۔