ریسکیو 1122 اور پاک فوج کے درمیان فرضی مشقوں کا سلسلہ جاری
نوشہرہ (بیورورپورٹ)نوشہرہ ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) اور پاک فوج کے درمیان فرضی مشقوں کا سلسلہ جاری ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایات پر صوبے بھر میں عوام کو بنیادی خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاک فوج اور دیگر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ساتھ فرضی مشقیں بھی کی جا رہی ہے. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوشہرہ محمد اویس بابر کی ھدایت پر ریسکیو 1122 میں قائم ٹرینگ ونگ نے ریسالپور اے ایس سی آئل ڈیپو کے مقام پر 166 ASC پاک فوج یونٹ کے جوانوں کے ہمراہ فرضی مشقوں میں حصہ لیا. انچارج ٹریننگ ونگ حضرت علی نے کہا کہ فرضی مشقوں کے دوران کسی بھی قسم آئل ٹینکر یا گودام میں آگ لگنے یا دیگر دہشت گردی کی کاروائی کی صورت میں ابتدائی اقدامات,بچاو اور دوسروں کی مدد کے بارے میں عملی اور جامعہ نمونے پیش کیے گئے..پاک فوج افسران کی جانب سے ریسکیو1122 کے بین الاقومی طرز کی سہولیات فراہم کرنے اور تربیت دینے کے عمل کو بے حدسراہا گیا اور آئندہ بھی اس قسم کی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کر نے پر اتفاق کیا گیا*