مردان،پولیو مہم کے دوران سیکورٹی فل پروف انتظامات

    مردان،پولیو مہم کے دوران سیکورٹی فل پروف انتظامات

  

مردان (بیورورورپورٹ) مردان میں انسداد پولیو مہم پولیس کی فل پروف سیکورٹی انتظامات کے ساتھ شروع کردی گئی ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر زاہدا للہ خان نے پانچ روزہ مہم کے دوران ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران وجوانوں کو ہائی الرٹ رہنے اور کسی بھی مشکوک افراد یا سرگرمی پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کردئے گئے ہیں۔پولیومہم کے دوران دفعہ 144 کے تحت کالے شیشوں،  موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔پولیو مہم کے پرامن انعقاد کے لئے ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ اور داخلی وخارجی راستوں پر پولیس ناکہ بندیاں قائم کردی گئی ہیں سرکل ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز بھی پیٹرولنگ کے علاوہ ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹرزاہداللہ خان پولیوٹیموں کی حفاظتی اقدامات کا خود بھی جائزہ لے رہے ہیں اورشہریوں سے پولیومہم کو پرامن اور کامیاب بنانے کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -