فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘ 1 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کردیا 

      فوڈ اتھارٹی کی کارروائی‘ 1 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کردیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ڈی آئی خان میں ملاوٹ شدہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک ہزار لٹر سے زائد ناقص دودھ تلف کردیا۔ انسپکشن کے دوران ناکہ بندی میں ٹینکرز اور ڈیری شاپس سے دودھ کے سامپلز لیکر موقع پر ٹیسٹ کئے گئے اور پانی کی ذیادہ ملاوٹ پر ایکشن لیا گیا۔ کاروائی ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی۔ جس کے دوران دودھ میں ملاوٹ پر کئی دکانیں سیل کئے گئے۔ اور بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔ بحرین سوات میں بھی خوراک سے وابستہ مختلف کاروباروں کا معائنہ کیا گیا، اور پانی کی ملاوٹ پر جرمانے عائد کئے گئے۔ کوہاٹ میں بھی انسپکشن کے دوران دودھ کے سامپلز چیک کئے گئے، پانی کی ملاوٹ پر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق ضلع خیبر میں کاروائی کے دوران ایک گودام سے 200 کلو سے زائد ممنوع چائنہ سالٹ برامد کیا گیا، جس پر اتھارٹی کی جانب سے صوبے بھر میں پابندی عائد ہے۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق چارسدہ میں خوراک سے وابستہ مختلف کاروباروں کے لئے اگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں خوراک سے وابستہ تنظیموں اور کاروباروں کے نمائندوں نے شرکت کی، اور اتھارٹی کے ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔