عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے،حبیب اللہ خان

  عوام کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے،حبیب اللہ خان

  

مٹہ ( نمائندہ  پاکستان) ڈی ایس پی حبیب اللہ خان نے کہا ہے کہ پولیس عوام ہی کی بچے اور عوام ہی کی خاندان ہے اور پولیس کاکام عوام ہی کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہے لیکن بدقسمتی اب بھی عوام کی اعتماد پولیس پر اس طرح بحال نہیں ہوا ہے جس طرح ہونا چایئے اور یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں جرائم پیشہ اور منشیات فروش افراد اس بات سے فائدہ اٹھاکر اپنے مذموم عزئم کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی اعتماد پولیس کیلئے ایک بہت بڑی ہتھیار اور کامیابی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ تھانہ میں اپنے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈی ار سی کمیٹی مٹہ کے چیرمین محمد سعید خان عرف کاکا ایس ایچ او طارق خان قاری عطاء اللہ امیر حاتم خان اوردیگر نے بھی خطاب کی انہوں نے کہا کہ جو محبت او تعاون مٹہ کی عوام نے ان سے کیا ہے اس پر وہ مٹہ سرکل کی تمام عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انشاء اللہ عوام کیساتھ موجودہ رشتہ ائندہ بھی جاری رکھ کر مذید مضبوط بنائینگے انہوں نے کہا کہ عوام ایک خوشحال اور پرامن معاشرے کی قیام کیلئے اور اپنے بچوں کو ایک محفوظ مستقبل دینے کیلئے پولیس کا ساتھ دیں کیونکہ پولیس کاکام عوام کی جان مال کی حفاظت ہے اسلئے پولیس اور عوام ملکر ہی ایک خوشحال اور پرامن معاشرے کی قیام کو یقینی بناسکتے ہیں اس موقع پر ڈی ار سی کمیٹی مٹہ اور پولیس افسران کیساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی ڈی ایس پی حبیب اللہ خان کو گلدستے اور تحائف پیش کی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -