تقسیم ہند کے وقت ہمارے بزرگوں نے بہت غلطیاں کیں،ترنجن سنگھ

تقسیم ہند کے وقت ہمارے بزرگوں نے بہت غلطیاں کیں،ترنجن سنگھ

  

لاہور(فلم رپورٹر)امریکہ میں مقیم پروفیسر ڈاکٹر ترنجیت سنگھ بوتالیہ نے کہا ہے کہ تقسیم ہند کے وقت ہمارے بزرگوں نے بہت غلطیاں کی تھیں جن کا ہمیں کھلے دل سے اعتراف کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ فورم میں ”فرشتے زمین پر“کے عنوان سے ایک فکری نشست کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر ترنجیت سنگھ بوتالیہ نے کہا کہ جس طرح گوجرانوالہ کی مسلمان ورک فیملی نے اپنی جان پر کھیل کر میرے دادا اور دادی کی زندگی بچائی اس کی مثال نہیں ملتی ہم سب کو ان کی طرح بن جانا چاہیے اور اپنی اپنی حدودمیں انسانوں کو بچانے کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اور میری فیملی بشیر احمد ورک اور ان کی اہلیہ آمنہ بی بی کا شکریہ تو ادا نہیں کرسکتے محض علامتی شکریے کیلئے ان دونوں مرحومین کی قبروں پر حاضری دینے کی خاطر پاکستان آئے ہیں۔تقریب سے مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کے چیئرمین خالد محمود،ضیا حیدر رضوی،ڈاکٹر کلیان سنگھ،شاہد بشیر ورک اور نور العظیم نے بھی خطاب کیا

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -